جائزہ

تاریخِ انسانی میں ہمیشہ سے بہترین نظریات، منصوبے اور قوانین انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے پیش کیے گئے، لیکن جب تک ان کا عملی نمونہ موجود نہ ہو، وہ بے اثر رہتے ہیں۔ انسانی فطرت نمونۂ عمل کی متلاشی ہوتی ہے، اور خالقِ کائنات، جو انسانی فطرت سے بخوبی واقف ہے، نے ہر دور میں ہدایت کے ساتھ نبیوں کو بھیجا تاکہ وہ عملی مثال کے طور پر انسانوں کے لیے رہنمائی فراہم کریں۔ ان میں آخری اور کامل ترین نمونہ حضرت محمد ﷺ کی ذات ہے، جو تمام انسانیت کے لیے زندگی کے ہر پہلو، بشمول جنگی اخلاقیات، میں ایک مکمل رہنما ہیں۔
اگرچہ جنگیں تاریخِ انسانی کا حصہ رہی ہیں، لیکن نبی کریم ﷺ نے جنگ کے اصولوں کو یکسر تبدیل کر دیا، اور الٰہی اخلاقیات، عدل و انصاف، اور جنگی ضوابط متعارف کرائے۔ آپ ﷺ کی جنگیں فتح اور ظلم و ستم کے لیے نہیں، بلکہ حق کے قیام، عدل و انصاف، اور ایمان کے تحفظ کے لیے تھیں۔ باوجود اس کے کہ آپ ﷺ کے دور میں کئی جنگیں ہوئیں، لیکن ان میں جانی نقصان تاریخی اور جدید جنگوں کے مقابلے میں نہایت کم تھا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات رحم دلی، نظم و ضبط، اور قیدیوں، زخمیوں، عام شہریوں، حتیٰ کہ دشمن کے مقتولین کے ساتھ بھی حسنِ سلوک پر مبنی تھیں۔
اس کورس کے بارے میں:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی نہ صرف ہمارے لیے نمونہ ہے بلکہ تمام انسانیت کے مسائل کا تنہا حل ہے۔ دور حاضر میں مختلف علاقائی اور عالمی مسائل کے حل کے لیے کسی نہ کسی سطح پر کوشش جاری رہتی ہے۔ جنگ اور جنگی حالات ہر دن خطرناک صورت حال اختیار کرتے جارہے ہیں۔ باوجود اس کے کہ عالمی سطح پر اس کی روک تھام کے لیے مختلف کنونشنز ہوئے اور عالمی ادارے وجود میں آئے لیکن اس کے باوجود تباہ کن اسلحوں کی بھرمار ہے، قومی مفادات کے لیے طاقتور ممالک کمزور ممالک کو تختہ مشق بناتے ہیں۔ ہر طرف انسانیت کا خون ہوتا ہوا نظر آتا ہے۔
اللہ کی جانب سے ملی فطری آزادی کے نتیجے میں انسان ہمیشہ دو خیموں میں رہے ہیں۔ ایک خیمہ اہل حق کا رہا ہے تو دوسرا باطل کا، ایک گروہ ظالموں کا رہا ہے تو دوسرا مظلوم کا۔ اس کے نتیجے میں ہمیشہ جنگیں ہوتی رہی ہیں اور ہوتی رہیں گی۔
شریعت الٰہی جس کے ذریعے انسان کی مکمل رہنمائی کی جاتی ہے وہ اس طرح کے حالات میں کیسے خاموش رہ سکتی ہے؟ چنانچہ اللہ رب العزت نے اپنے آخری نبی امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میدان میں بھی اسوہ بنایا۔ رسول پاک کے آخری دس سال جنگی سرگرمیوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طور پر رسول اللہ کے ذریعے جو انقلاب رونما ہوا اس میں دونوں طرف سے بمشکل ایک ہزار افراد مارے گئے۔ ان جنگوں میں انسانی وسائل کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ رسول اللہ نے ان جنگوں کے ذریعے انسانوں کے لئے عظیم اخلاقیات کا نمونہ چھوڑا ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے اس پہلو پر سیر حاصل گفتگو کی جائے اور دنیا کے سامنے رسول اللہ کی مثالی تصویر پیش کی جائے۔ خود اہل اسلام کے غلبے کی جدوجہد کے لیے غزوات نبوی کا مطالعہ بہت اہم اور حالات کی ضرورت ہے۔ اس کورس کے ذریعے رسول اللہ کی زندگی کے اس پہلو کو واضح کرنے کی کوشش کی جائے گی ان شاءاللہ۔
نصاب
کورس کا کانٹینٹ:
- جنگ، انسانی تاریخ کی روشنی میں
- بعثتِ نبوی سے قبل جنگوں کی کیفیت
- دورِ جاہلیت کی جنگیں
- بعثتِ نبوی اور اسلام کی اشاعت کے لیے جدوجہد
- مکی زندگی: ایک جائزہ
- ریاست کا قیام اور جنگوں کے آغاز کی ابتدائی وجوہات
- حرب نہیں، جہاد
- جہاد کی اجازت
- مقاصدِ جہاد
- روحِ جہاد
- رسول اللہ ﷺ کی عرب مشرکین سے جنگیں
- رسول اللہ ﷺ کی یہود سے جنگیں
- رسول اللہ ﷺ کی نصاریٰ سے جنگیں
- رسول اللہ ﷺ کا منافقین سے جہاد
- رسول اللہ ﷺ کی جنگی اخلاقیات
- مقابلے سے پہلے کی اخلاقیات
- مسلم افواج کی تربیت
- مسلم افواج کے لیے رہنما ہدایات
- میدانِ جنگ میں جنگی ضوابط
- ہتھیار کن لوگوں کے خلاف استعمال کیے جائیں گے؟
- قیدیوں کے ساتھ سلوک
- زخمیوں کے ساتھ سلوک
- مقتولین (Dead Bodies) کے ساتھ معاملہ
- مفتوح اقوام کے ساتھ سلوک
- جنگ کے کچھ بنیادی اصول
- بچوں، عورتوں اور معذور افراد کے ساتھ سلوک
- جدید جنگی قوانین کا آغاز و ارتقا
- موجودہ جنگی قوانین کی افادیت
- موجودہ جنگی قوانین ناکام کیوں ہیں؟
- حل کیا ہے؟
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
- کوئی بھی عام مسلمان عورت یا مرد مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کورس میں شرکت کر سکتا ہے۔
- سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائس ہو اور ساتھ ہی اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
- انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا طریقہ جانتا ہو، اور بنیادی چیزیں جیسے کہ زوم یا گوگل میٹنگ میں کیسے شامل ہونا ہے یا مائیک یا ویڈیو کو کیسے آن یا بند کرنا ہے۔
- ورنہ کوئی معاون ہو جو اوپر دی گئی لوازمات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتا ہو۔
- کلاس کے نوٹ بنانے، کلاس میں حاضر رہنے اور متحانات میں شرکت کے ساتھ ہفتہ وار دو کلاسوں میں شرکت کا عہد کرتا ہو۔*
- کورس میں داخلہ اس کو مکمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کے ٹرایل اور تفریح کے مقصد سے ہو۔
- عام بول چال کی اردو زبان کی سمجھ ہو۔
- نوٹس لکھنے کے لیے کوئی بھی زبان لکھ سکتے ہو۔
اصول اور ہدایات
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- شیخ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران دوسرے ممبران کے ساتھ ذاتی جھگڑوں میں ملوث نہ ہوں یا ذاتی تبصرے نہ کریں۔
- کلاس کے دوران شیخ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- اگر آپ کلاس میں مزکور کسی بھی نکتے کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، تو براہ کرم بحث نہ کریں اس کے بجائے آپ اپنے شبہ کو دور کرنے کے لیے شیخ سے ذاتی گفتگو کے لئے درخواست کر سکتے ہیں۔
- کلاس کے دوران نوٹ بنانا لازمی ہے۔
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 15 غیر حاضری ہوتی ہے یا مسلسل 6 دن کی غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
- نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنےاسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔
کورس میں شامل نہ ہوں! اگر۔۔۔
- اگر آپ مصروف ہیں اور باقاعدگی سے شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کورس مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
- اگر آپ صرف ٹرائل کے لیے آ رہے ہیں۔
- اگر آپ ہفتہ وار ٹیسٹ اور اسائنمنٹس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ نوٹس نہیں بنا سکتے۔
- اگر آپ کے پاس مناسب انٹرنیٹ کنیکشن اور ڈیوائس نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- استاذ کو صرف “شیخ” کھکر ہی مخاطب کرے اس کے علاوہ دوسرے القاب سر،بھائی،جناب وغیرہ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- سوالات چیٹ باکس میں ٹایپ کرکے یا بول کر دونوں صورتوں میں کئے جا سکتے ہیں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ شیخ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتے ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس ایپ کے۔
- ذریعے سوال بھیج سکتے ہیں یا پھر استاذ سے اجازت لیکر براہ راست استاذ سے سوال کر سکتے ہیں۔
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
کعب ابن طلحہ : 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیگی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
- آخری امتحان : 50 نمبرات (متعدد انتخابی سوالات یا مختصر جوابات والے سوالات جو کلاسس میں پڑھائے گئے پورے نصاب کا احاطہ کرتے ہونگے)۔
- مختلف سرگرمیاں :50 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)۔
- کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 70 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ:
کل مدت : 4 ماہ
کل ہفتے: 16 ہفتے۔
کل سیشنز: 32 سیشنز
دن : جمعرات, جمعہ
کلاس کا وقت: (IST) 09:00 PM-10:00 PM
کلاس کی زبان: اردو زبان
کلاس کی شروعات :
مطلوبہ متن اور نوٹس:
اس کے لیے کسی نصابی کتاب کی ضرورت نہیں ہے، تاہم، بعض اوقات شیخ مخصوص مضامین پڑھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
کلاس کے دوران نوٹ بہت اہم ہیں؛ یہ امتحان کی تیاری کا واحد ذریعہ ہے۔
کورس فیس
ہمارے سارے کورسز فری ہوتے ہیں اور ادارے کے تمام اخراجات (استاد کی تنخواہ وغیرہ) ادارہ خود صدقہ جاریہ کے طور پر اٹھاتا ہے،لیکن اگر آپ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کورسز فری میں نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ ادارے کا تعاون کرسکتے ہیں۔
داخلہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
ماہانہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
مدرس / مدررسہ

ڈاکٹر اسامہ عظیم فلاحی
آپ یوپی کے معروف شہر اعظم گڑھ کے مشہور گاؤں چاند پٹی میں پیدا ہوئے، حفظ، عالمیت و فضیلت کی تعلیم شمالی ہندوستان کے ایک معتبر اور مشہور ادارے جامعۃ الفلاح سے حاصل کی۔ ہندوستان کی مختلف جامعات سے گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور پھر پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ پنجاب سے شعبہ مذاہب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ پی ایچ ڈی کا عنوان " اسلام میں تکریم انسانیت، پیغمبر اسلام کی زندگی میں جنگی اخلاقیات کے خصوصی حوالے سے" (انگریزی زبان میں) تھا ۔آپ کی خصوصی دلچسپی کا موضوع عربی زبان اور ادیان و مذاھب ہیں۔ آپ ایک بہترین خطیب اور قاری ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مربی بھی ہیں، آپ نے اپنے وقت کا بیشتر حصہ طلبہ تحریک کہ لیئے وقف کیا ہوا ہے۔
ای میل پتہ: osamafalahi999@gmail.com