جائزہ
نحمده و نصلي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ
الله رب العزت کا یہ احسان و اکرام ہے کہ اس نے ہمیں اسلام جیسی عظیم نعمت سے نوازا اور ایک ایسے عظیم الشان دستور حیات سے نوازا جسکی مثال سارے اقوام عالم کے پاس نہیں- وہ عظیم دستور ہمارے پاس قرآن مجید کی شکل میں موجود ہے- ہر مسلمان پر اس کتاب عظیم کے بہت سے حقوق ہیں جن کو پورا کرنا فرض ہے- جیسے کے اس پر ایمان لانا، اس کو سمجھنا، اس پر غور و فکر کرنا، اس کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانا- انھیں حقوق میں سے ایک بنیادی حق اسکی صحیح تلاوت کرنا بھی ہے-
لہذا قرآن کریم کو صحیح طور پر پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے کیونکہ خود قرآن کریم میں اللہ تعالٰی نے اس بات کا حکم دیا ہے۔
“ورتل القرآن ترتيلا” – کہ قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ ترتیل و قرأت سے پڑھنے کے لئے تجوید سے واقفیت ضروری ہے کہ کہاں مد ہے کہاں غنہ کہاں اخفا کہاں اظہار وغیرہ۔
الله تعالٰی قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں:
“اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ-اُولٰٓىٕكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖؕ-وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ”
“وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے تووہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے یہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کا انکار کریں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔”
اس آیت سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ قرآن کو صحیح ادائیگی کے ساتھ ادا کریں وہ ہی اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہیں قرآن کو صحیح طریقے سے تلاوت کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ اسکا معنی بدل سکتا ہے جیسے لفظ (قلب) کا مطلب دل ہوتا ہے اگر ہم حرف(ق) کو صحیح ادائیگی سے نہیں کریں نگے تو وہ حرف (ک) بن جائگا لفظ (کلب) کا مطلب کتا بن جائگا تو قرآن صحیح طریقے سے تلاوت نہیں کرنے پر قرآن کا معنی دل سے کتا بن جایگا جو بہت بڑا گناہ ہے-
ایک موقع پر آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم کے تعلیم و تعلم سے وابستہ شخص کو دنیا کا بہترین شخص قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
خيركم من تعلم القرآن و علمه – تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
قرآن مجید کے حق تلاوت کو صحیح سے ادا کرنے کے لیے ہی یہ کورس متعارف کروایا جا رہا ہے-
نصاب
-
مخارج
-
تنوین، نون ساکن اور میم ساکنہ
-
مدود اور قلقلہ
-
صفات
-
تفخیم و ترقیق
-
التقاء الساکنین
-
ادغامات
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
-
یہ تجوید کلاس اُن بچوں کے لیے ہے:
-
-
جو قرآنِ پاک ناظرہ (دیکھ کر پڑھنا) جانتے ہیں۔
-
حروف کی پہچان اور مکمل آیت پڑھنا آتا ہو۔
-
گھر پر اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ موجود ہو۔
-
اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
-
زوم یا گوگل میٹ جیسے پروگرام استعمال کرنا آتا ہو۔
(یا گھر میں کوئی بڑا مدد کے لیے موجود ہو۔)
-
-
اصول اور ہدایات
والدین اس بات کو یقینی بنائیں کہ:
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- استاذہ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران استاذہ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- قواعد نوٹ بھی کریں تاکہ بعد میں اس کو یاد کرنے میں آسانی ہو-
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 6 غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنے اسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
- کلاس میں صرف خواتین ہیں تو استاذہ آپ سے کیمرا کھولنے کے لیے کہہ سکتی ہیں-
- دوسروں کے اور اپنے پردے کا خیال کریں- کلاس کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مرد سکرین نہ دیکھے-
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- استاذہ کو صرف استاذہ عائشہ کھکر ہی مخاطب کریں- اس کے علاوہ دوسرے الفاظ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ استاذہ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتی ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ استاذہ کے نمبر اور گروپ پر پوچھ سکتی ہیں-
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
کعب ابن طلحہ: 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیے گی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
- آخری امتحان : 60 نمبرات (زبانی امتحان)۔
- مختلف سرگرمیاں :40 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)۔
- کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 50 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ:
کل مدت۔ دو ماہ
کل ہفتے 8 ہفتے
دن – ہفتہ اور اتوار
وقت (IST) – 06:30 PM – 07:30 PM (IST)
کلاس کا آغاز – 19 جولائی 2025
کورس فیس
داخلہ فیس (ایک مرتبہ کی ادائیگی): 350/- بھارتی روپے
نوٹ: وہ افراد جو مالی لحاظ سے حقیقی ضرورت میں ہیں، کے لیے وظائف دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو مدد درکار ہو تو براہ کرم منتظم سے رابطہ کریں۔
فیس کی ادائیگی کے لیے منتظم سے رابطہ کریں: 9650498479 0091
مدرس / مدررسہ