- Home
- ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں
حکم انسٹی ٹیوٹ اسلام كى فکری اور روحانی عظمت کا ایک مینارہ ہے، جو روایتی اسلامی علم اور جدید تعلیمی طریقوں کے امتزاج کے ساتھ گہرائی سے اسلامی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہمارا نصاب اسلامی علوم کے وسیع میدانوں کا احاطہ کرتا ہے، جس میں فقہ، عقیدہ، حدیث، سیرت اور عربی زبان جیسے علوم شامل ہیں، اور یہ دنیا بھر کے طلباء کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری تعلیمات علمی لحاظ سے مضبوط، روحانی لحاظ سے تقویت بخش، اور ہر کسی کے لیے قابل رسائی ہوں، چاہے وہ کسی بھی جغرافیائی یا زمانی حد میں رہتا ہو۔
ہم غیر متزلزل یقین کے ساتھ اسلامی تعلیمات کی ترسیل کے لیے وقف ہیں، اور ہمارا یقین کامل ہے کہ اسلامی اصول ہر وقت اور مقام کے لیے موزوں ہیں اور ان میں کسی جدید اصلاح ( ریفارم) کی بالکل بھی ضرورت نہیں۔
حکم انسٹی ٹیوٹ میں، ہم اپنے تعلیمی انداز پر نازاں ہیں جو الحمد للہ نہ تو معذرت خواہانہ ہے اور نہ ہی دفاعی۔ ہم اسلامی تعلیمات کو ان کی مکمل شکل میں پیش کرتے ہیں، اس عقیدہ کے ساتھ کہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے۔ اس میں ذاتی طہارت اور وضو جیسی باریکیوں کے ساتھ ساتھ ریاست کے معاملات اور بین الاقوامی تعلقات جیسے پیچیدہ مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، اسی سے اسلامی تعلیمات کی جامعیت اور اس کی ہر پہلو میں رہنمائی کرنے کی صلاحیت اجاگر ہوتی ہے۔
ہمارا مشن اور وژن
ہماری ٹیم
انتظامیہ
شیخ محمد قطب
بانی اور جی ایم
انج. عمر خان
شریک بانی اور سپروائزر
بہن اسماء فلاحی
شریک بانی
وقاص مداس
آئی ٹی ماہر اور سینئر مشیر
کعب بن طلحہ
ایڈمنسٹریٹر اور آئی ٹی اسسٹنٹ
انسٹرکٹرز
شیخ محمد قطب
استاد
شیخ محمد قطب
استاد
ڈاکٹر اسامہ عظیم فلاحی
استاد
ڈاکٹر اسامہ عظیم فلاحی
استاد
- Email:osamafalahi999@gmail.com
استاد فیصل کوکنی
نوعمروں کے لیے تربیہ انسٹرکٹر
عائشہ عبدالحمید
استاذہ
عائشہ عبدالحمید
استاذہ
ہم ایک عظیم وژن کے تحت چل رہے ہیں جو اسلامی برادری کے اندر فرقہ وارانہ تقسیم سے بالاتر ہو کر باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے۔ فہم سلف وصالحين پر مبنی علم اور علمی دیانت داری کے پختہ عزم کے ساتھ، ہم اسلامی معاشرے میں بامعنی کردار ادا کرنے کے لئے گامزن ہیں۔ اس ادارہ کا مقصد یہ ہے کہ ایک جامع اور شمولیتی تعلیمی ماحول تشکیل دے کر، عالمی مسلم برادری میں زیادہ سے زیادہ اتحاد اور ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔
ہمارا نصب العین ایسے طلباء کی ایک نسل کو تیار کرنا ہے جو مستند اسلامی علم میں گہرائی سے جڑے ہوں اور اسے عصر حاضر کے سیاق و سباق میں دانشمندانہ انداز میں اپلائی کر سکیں۔ اسی طرح ہم اس بات کہ خواہاں ہیں کہ ہر مسلمان کو اسلامی تعلیمات کی جامعیت کے بارے میں قائل کیا جائے، اور یہ سب علمی تحقیق اور گہرے مطالعے کے ذریعے ہو، نہ کہ جذباتیت کی بیاد پر۔
ہمارے ممتاز اساتذہ، جو اپنے علم میں مہارت رکھتے ہیں، ہر کورس کو احتیاط اور تفصیل سے پڑھاتے ہیں، تاکہ علم کا حصول نہ صرف ایک روایتی عمل ہو بلکہ روحانی نشوونما اور ذاتی ترقی کا ایک خوبصورت سفر بن جائے۔
ہم ایک ایسے علم دوست، اصول پسند، اور بااعتماد مسلم معاشرے کی تشكيل کے لیے وقف ہیں، جو اسلامی تعلیمات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہو، اور عالمی پیمانے پر ایک مثبت اور بامعنی کردار ادا کر سکے۔