جائزہ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب سے زیادہ جاننے والا ہے، جس نے بنی نوع انسان کو بہترین صورتوں میں پیدا کیا اور انہیں علم حاصل کرنے کی صلاحیت سے نوازا، اور درود وسلام ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہیں ہدایت اور رحمت بنا کر بھیجا گیا ۔
قران عظیم وہ واحد کتاب ہے جس نے نہ صرف ہماری زندگی کا مقصد بیان کیا ہے بلکہ دنیاوی معاملات کے متعلق بھی اس کتاب نے ہمیں ایک مکمل نظام حیات دیا ہے۔ قرآن کہتا ہے ” اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالٰی تم پر نگہبان ہے ۔” (04:1) اس آیت میں اسلامی خاندانی نظام کی ایک تصویر پیش کی گئ ہے، اسی طرح ایک اور آیت “ایمان والو! تمہیں حلال نہیں کہ زبردستی عورتوں کو ورثے میں لے بیٹھو انہیں اس لئے روک نہ رکھو کہ جو تم نے انہیں دے رکھا ہے ، اس میں سے کچھ لے لو ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ کوئی کُھلی بُرائی اور بے حیائی کریں ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بودوباش رکھو ، گو تم انہیں ناپسند کرو لیکن بہت ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بُرا جانو ، اور اللہ تعالٰی اس میں بہت ہی بھلائی کر دے” ( 04:19)۔ اور ایسی ہی بہت سی آیات ہیں جو خانگی امور کے لیے رہنمائی کرتی ہیں۔
کورس کے بارے میں:
یہ کورس ہر اس عام مسلمان کے لیے بنایا گیا ہے، جسے خانگی امور جیسے نکاح،طلاق وغیرہ کے مسائل کےمتعلق بہت کم علم رہتا ہے، اور وہ سیکھنے کے لیے خواہشمند رہتاہے، کیونکہ دنیا کے جو بھی معاملات اللہ سبحانہ و تعالی کے بتائے گئے طریقے کے خلاف کیے جائیں گے نہ تو ان میں سکون میسر آئے گا اور نہ ہی وہ کامیاب رہیں گے ۔ ہمارے اس کورس کا واحد مقصد اور نصب العین یہ ہے کہ ہم لوگوں کے درمیان اسلامی خاندانی امور کے متعلق علم فراہم کریں اور انہیں ایک عملی مسلمان بنائیں ۔
اس کورس میں طلبہ کو قرآن و سنت کی روشنی میں ‘فقہ الاسرۃ ‘ یعنی خاندانی اسلامی نظام کے موضوعات تفصیل سے پڑھایئے جاتے ہیں جن میں کچھ نمایاں مضامین یہ ہیں،شادی بیاح کے احکام، میاں بیوی کے حقوق،نان و نفقہ، طلاق و خلع کے مسائل، عدت کے احکام اور بچوں کی پرورش سے متعلق مسائل وغیرہ کو بالتفصیل پڑھایا جاتا ہے ۔ اس کورس کا مقصد اصلی یہ ہے کہ لوگوں کے درمیان فقہی بصیرت کو پیدا کیا جائے تاکہ ایسے مضبوط افراد کو تیار کیا جا سکے جو وقت کے ساتھ درپیش آنے والے نئے مسائل کی اپنے علم کی روشنی میں تطبیق دے سکیں۔ اور اپنی زندگی کو صحیح اسلامی طرز پر گزار سکیں۔
نصاب
کورس کے مقاصد اور فوائد:
- .قرآن وسنت کی تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانا۔
- امت کو نکاح، طلاق اور زوجین کے حقوق کے متعلق ضروری علم سے آشنا کرانا۔
- افراد کو اس قابل بنانا کہ وہ اپنی زندگی اسلامی طرز پر گزار سکیں ۔
- نکاح، عدت، حقوق زوجین وغیرہ کو صحیح شکل میں ادا کرنے کے قابل بنانا۔
- دین کی محبت کو ابھارنا اور لوگوں کو باعمل مسلمان بننے کی ترغیب دینا۔
- ہمارے نبی کی زندگی کی اہمیت اور ان احکام کی الٰہی نوعیت کو جاننا۔
- اسلامی فقہ کی وسعت اور گہرائی کو سمجھ سکیں۔
- عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوں سکیں۔
- خاندان کے افراد، دوستوں اور رشتہ داروں کو دین کے صحیح فہم اور نفاذ کی طرف رہنمائی کرسکیں۔
- مختلف مسائل پر فتاویٰ کے احکام کو سمجھ سکیں۔
- احکام کے استدلال کو سمجھ سکیں۔
- جدید دور کے مسائل کے صحیح احکام کو سمجھ سکیں۔
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
- کوئی بھی عام مسلمان عورت یا مرد مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کورس میں شرکت کر سکتا ہے۔
- سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائس ہو اور ساتھ ہی اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
- انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا طریقہ جانتا ہو، اور بنیادی چیزیں جیسے کہ زوم یا گوگل میٹنگ میں کیسے شامل ہونا ہے یا مائیک یا ویڈیو کو کیسے آن یا بند کرنا ہے۔
- ورنہ کوئی معاون ہو جو اوپر دی گئی لوازمات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتا ہو۔
- کلاس کے نوٹ بنانے، کلاس میں حاضر رہنے اور متحانات میں شرکت کے ساتھ ہفتہ وار دو کلاسوں میں شرکت کا عہد کرتا ہو۔
- کورس میں داخلہ اس کو مکمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کے ٹرایل اور تفریح کے مقصد سے ہو۔
- عام بول چال کی اردو زبان کی سمجھ ہو۔
- نوٹس لکھنے کے لیے کوئی بھی زبان لکھ سکتے ہو۔
اصول اور ہدایات
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- شیخ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران دوسرے ممبران کے ساتھ ذاتی جھگڑوں میں ملوث نہ ہوں یا ذاتی تبصرے نہ کریں۔
- کلاس کے دوران شیخ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- اگر آپ کلاس میں مزکور کسی بھی نکتے کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، تو براہ کرم بحث نہ کریں اس کے بجائے آپ اپنے شبہ کو دور کرنے کے لیے شیخ سے ذاتی گفتگو کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔
- کلاس کے دوران نوٹ بنانا لازمی ہے۔
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 15 غیر حاضری ہوتی ہے یا مسلسل 6 دن کی غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
- نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنےاسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے
کورس میں شامل نہ ہوں! اگر۔۔۔
- اگر آپ مصروف ہیں اور باقاعدگی سے شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کورس مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
- اگر آپ صرف ٹرائل کے لیے آ رہے ہیں۔
- اگر آپ ہفتہ وار ٹیسٹ اور اسائنمنٹس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ نوٹس نہیں بنا سکتے۔
- اگر آپ کے پاس مناسب انٹرنیٹ کنیکشن اور ڈیوائس نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- استاذ کو صرف “شیخ” کھکر ہی مخاطب کرے اس کے علاوہ دوسرے القاب سر،بھائی،جناب وغیرہ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- سوالات چیٹ باکس میں ٹایپ کرکے یا بول کر دونوں صورتوں میں کئے جا سکتے ہیں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ شیخ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتے ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے سوال بھیج سکتے ہیں یا پھر استاذ سے اجازت لیکر براہ راست استاذ سے سوال کر سکتے ہیں۔
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
کعب ابن طلحہ: 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیگی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
آخری امتحان : 50 نمبرات (متعدد انتخابی سوالات یا مختصر جوابات والے سوالات جو کلاسس میں پڑھائے گئے پورے نصاب کا احاطہ کرتے ہونگے)
مختلف سرگرمیاں :50 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)
کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 60 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ:
کل مدت : 5 ماہ۔
کل ہفتے: 20 ہفتے۔
کل سیشنز: 60 سیشنز
دن : جمعرات، جمعہ، ہفتہ
کلاس کا وقت: (IST) 04:30 PM – 05:30 PM
کلاس کی زبان: اردو زبان
کلاس کی شروعات : 01 نومبر 2024
مطلوبہ متن اور وسائل:
اس کے لیے کسی نصابی کتاب کی ضرورت نہیں ہے، تاہم، بعض اوقات شیخ مخصوص مضامین پڑھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
کلاس کے دوران نوٹ بہت اہم ہیں؛ یہ امتحان کی تیاری کا واحد ذریعہ ہے۔
کورس فیس
ہمارے سارے کورسز فری ہوتے ہیں اور ادارے کے تمام اخراجات (استاد کی تنخواہ وغیرہ) ادارہ خود صدقہ جاریہ کے طور پر اٹھاتا ہے،لیکن اگر آپ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کورسز فری میں نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ ادارے کا تعاون کرسکتے ہیں۔
داخلہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
ماہانہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
مدرس / مدررسہ
محمد نعمان قطب
شیخ حکم انسٹیٹیوٹ کے بانی ہیں۔آپ نئی دہلی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور ہندوستان کے معزز اسلامی سکالرز سے حصول علم کیا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم ہندوستان کے شمالی حصے میں واقع معروف ادارے "جامعۃ الفلاح" سے حاصل کی بعد ازاں آپ نے مشہور و معروف اسلامی یونیورسٹی "امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی ریاض" میں اسلامی فقہ کے طالب علم کی حیثیت سے سفر کا آغاز کیا اور اسلامی فقہ میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو فقہ اسلامی اور عربی زبان کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی رہی ہے، آپ کے پاس ان مضامین کی تدریس کا پانچ سالہ تجربہ ہے، مزید برآں کے شیخ ہندوستان کے مختلف حصوں میں تعلیمی اداروں اور مدارس کے قیام کا حصہ رہ چکے ہیں، آپ اسکولس اور مدارس کے سیٹ اپ اور ان کی نصاب کی تیاری،تعلیمی مواد کی تصنیف، مقالہ نگاری، دعوت سینٹر کا قیام اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں مشاورت کی خدمات بھی انجام دیتے ہیں، ایک خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے اور نوجوانوں کی ذہنی اور روحانی طور پر تربیت کرنے میں تخصص رکھتے ہیں، آپ پیشے کے اعتبار سے داعی اور استاد ہیں،اور شخصیت کی نشونما کے لیے ورکشاپس اور انفرادی اور عائلی مشاورت کے سیشن آف لائن اور ان لائن کرتے ہیں۔
ای میل پتہ: Noman@mail.hikam.instutute
ٹائم زون: مکہ معیاری وقت۔