جائزہ
تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو سب سے زیادہ جاننے والا ہے، جس نے بنی نوع انسان کو بہترین صورتوں میں پیدا کیا اور انہیں علم حاصل کرنے کی صلاحیت سے نوازا، اور درود وسلام ہیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہیں ہدایت اور رحمت بنا کر بھیجا گیا ۔
قرآنِ ہدایت ہمیں اول تا آخر جن تین بنیادی تعلیمات کی طرف بارہا رہنمائی کراتا ہے وہ ہے توحید، رسالت، اور آخرت، اور یہ وہ بنیادی تعلیمات ہیں جن کے اوپر دین اسلام کی نیو رکھی ہوئی ہے۔ہماری تمام تر عبادات کا دارومدار انہی تین اصولوں پر ہے، ان کا مکمل فہم اور علم رکھنے کے لیے ضروری ہے عقیدہ کو جاننا کیونکہ عقیدہ بالتفصیل ان پر بحث کرتا ہے، اسی لیے ہر مسلمان پر فرض ہے کہ وہ اس کو جانے اور پڑھے۔
کورس کے بارے میں:
یہ کورس ہر اس مسلمان کے لیے بنایا گیا ہے، جسے عقیدہ کے متعلق مکمل اور مستند طور پر علم نہیں رہتا ، اور وہ سیکھنے کے لیے خواہشمند رہتاہے، کیونکہ کسی بھی عبادت کے قبول ہونے کے لیے سب سے اول اور لازمی جو شیء ہے وہ ہے ایک درست عقیدہ، جو کہ دین کی اصل بنیاد اور اس کی روح ہے۔
اس کورس میں ہم طلبہ کو شیخ الاسلام ابن تیمیۡہ کی کتاب ‘شرح القعیدہ الواسطیہ’ کی باتفصیل شرح کراتےہے۔اس شرح کےکچھ نمایاں مضامین یہ ہیں،اللہ تعالی کی وحدانیت ، توحید الالوہیت و الربوبیت، اللہ تعالی کی صفات، اسماء باری تعالی کا علم ، رسالت اور اس کے دلائل اور اسی طرح عقیدہ سے متعلق کئی اور بحثیں جن کی تعلیم ہوتی ہے ۔ اس کورس کا مقصد اصلی یہ ہے کہ لوگوں کے دلوں میں دین کی گہری سمجھ پیدا ہو اور وہ اس کی روح سے واقف ہو تاکہ وہ نئی نئی بدعات اور خرافات سے خود کو اور اپنے اقارب کو محفوظ رکھ سکیں ۔
نصاب
کورس کے مقاصد وفوائد:
- صحیح عقیدہ کے علم کو ہر گھر تک پہنچانا۔
- امت کو توحید، رسالت اور آخرت کے صحیح علم سے آشنا کرانا۔
- افراد کو اس قابل بنانا کہ وہ اپنی زندگی سلف و صالحین کےعقیدہ پر گزار سکیں ۔
- دین کی محبت کو ابھارنا اور لوگوں کو باعمل مسلمان بننے کی ترغیب دینا۔
- ہمارے نبی کی بتائی ہوئی دین کی صحیح روح کو جاننا۔
- عقیدہ کی وسعت اور گہرائی کو سمجھ سکیں۔
- عبادات کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کے قابل ہوں سکیں
- خاندان کے افراد، دوستوں اور رشتہ داروں کو دین کے صحیح فہم کی تعلیم دے سکیں۔
- معاشرے میں در آئی خرافات اور بدعات سے بچ سکیں
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
- کوئی بھی عام مسلمان عورت یا مرد مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کورس میں شرکت کر سکتا ہے۔
- سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائس ہو اور ساتھ ہی اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
- انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا طریقہ جانتا ہو، اور بنیادی چیزیں جیسے کہ زوم یا گوگل میٹنگ میں کیسے شامل ہونا ہے یا مائیک یا ویڈیو کو کیسے آن یا بند کرنا ہے۔
- ورنہ کوئی معاون ہو جو اوپر دی گئی لوازمات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتا ہو۔
- کلاس کے نوٹ بنانے، کلاس میں حاضر رہنے اور متحانات میں شرکت کے ساتھ ہفتہ وار دو کلاسوں میں شرکت کا عہد کرتا ہو۔
- کورس میں داخلہ اس کو مکمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کے ٹرایل اور تفریح کے مقصد سے ہو۔
- عام بول چال کی اردو زبان کی سمجھ ہو۔
- نوٹس لکھنے کے لیے کوئی بھی زبان لکھ سکتے ہو۔
اصول اور ہدایات
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- شیخ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران دوسرے ممبران کے ساتھ ذاتی جھگڑوں میں ملوث نہ ہوں یا ذاتی تبصرے نہ کریں۔
- کلاس کے دوران شیخ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- اگر آپ کلاس میں مزکور کسی بھی نکتے کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، تو براہ کرم بحث نہ کریں اس کے بجائے آپ اپنے شبہ کو دور کرنے کے لیے شیخ سے ذاتی گفتگو کے لئے درخواست کر سکتے ہیں ۔
- کلاس کے دوران نوٹ بنانا لازمی ہے۔
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 15 غیر حاضری ہوتی ہے یا مسلسل 6 دن کی غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
- نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنےاسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے
کورس میں شامل نہ ہوں! اگر۔۔۔
- اگر آپ مصروف ہیں اور باقاعدگی سے شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کورس مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
- اگر آپ صرف ٹرائل کے لیے آ رہے ہیں۔
- اگر آپ ہفتہ وار ٹیسٹ اور اسائنمنٹس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ نوٹس نہیں بنا سکتے۔
- اگر آپ کے پاس مناسب انٹرنیٹ کنیکشن اور ڈیوائس نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- استاذ کو صرف “شیخ” کھکر ہی مخاطب کرے اس کے علاوہ دوسرے القاب سر،بھائی،جناب وغیرہ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- سوالات چیٹ باکس میں ٹایپ کرکے یا بول کر دونوں صورتوں میں کئے جا سکتے ہیں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ شیخ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتے ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے سوال بھیج سکتے ہیں یا پھر استاذ سے اجازت لیکر براہ راست استاذ سے سوال کر سکتے ہیں۔
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
کعب ابن طلحہ: 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیگی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
آخری امتحان : 50 نمبرات (متعدد انتخابی سوالات یا مختصر جوابات والے سوالات جو کلاسس میں پڑھائے گئے پورے نصاب کا احاطہ کرتے ہونگے)
مختلف سرگرمیاں :50 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)
کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 70 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ:
کل مدت : 5ماہ۔
کل ہفتے: 20 ہفتے۔
کل سیشنز: 60 سیشنز
دن : بدھ
کلاس کا وقت: (IST) 05:30 pm – 04:30 pm
کلاس کی زبان: اردو زبان
کلاس کی شروعات : 10 جنوری 2024
مطلوبہ متن اور وسائل:
اس کے لیے کسی نصابی کتاب کی ضرورت نہیں ہے، تاہم، بعض اوقات شیخ مخصوص مضامین پڑھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
کلاس کے دوران نوٹ بہت اہم ہیں؛ یہ امتحان کی تیاری کا واحد ذریعہ ہے۔
کورس فیس
ہمارے سارے کورسز فری ہوتے ہیں اور ادارے کے تمام اخراجات ادارہ خود صدقہ جاریہ کے طور پر اٹھاتا ہے،لیکن اگر آپ اس صدقہ جاریہ میں حصہ لینا چاہتے ہیں اور کورسز فری میں نہیں کرنا چاہتے ہیں تو آپ ادارے کا تعاون کرسکتے ہیں۔
داخلہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
ماہانہ فیس: 1000 ہندوستانی روپے
مدرس / مدررسہ
محمد نعمان قطب
شیخ حکم انسٹیٹیوٹ کے بانی ہیں۔آپ نئی دہلی ہندوستان میں پیدا ہوئے اور ہندوستان کے معزز اسلامی سکالرز سے حصول علم کیا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم ہندوستان کے شمالی حصے میں واقع معروف ادارے "جامعۃ الفلاح" سے حاصل کی بعد ازاں آپ نے مشہور و معروف اسلامی یونیورسٹی "امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی ریاض" میں اسلامی فقہ کے طالب علم کی حیثیت سے سفر کا آغاز کیا اور اسلامی فقہ میں قانون کی ڈگری حاصل کی۔ آپ کو فقہ اسلامی اور عربی زبان کی تعلیم میں خصوصی دلچسپی رہی ہے، آپ کے پاس ان مضامین کی تدریس کا پانچ سالہ تجربہ ہے، مزید برآں کے شیخ ہندوستان کے مختلف حصوں میں تعلیمی اداروں اور مدارس کے قیام کا حصہ رہ چکے ہیں، آپ اسکولس اور مدارس کے سیٹ اپ اور ان کی نصاب کی تیاری،تعلیمی مواد کی تصنیف، مقالہ نگاری، دعوت سینٹر کا قیام اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں مشاورت کی خدمات بھی انجام دیتے ہیں، ایک خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ حالات حاضرہ کے مختلف موضوعات پر گفتگو کرنے اور نوجوانوں کی ذہنی اور روحانی طور پر تربیت کرنے میں تخصص رکھتے ہیں، آپ پیشے کے اعتبار سے داعی اور استاد ہیں،اور شخصیت کی نشونما کے لیے ورکشاپس اور انفرادی اور عائلی مشاورت کے سیشن آف لائن اور ان لائن کرتے ہیں۔
ای میل پتہ: nomanqutub@outlook.com
ٹائم زون: مکہ معیاری وقت۔