جائزہ
تمام تعریفیں اللہ تعالٰی کے لئے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے جس نے انسان کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بخشی اور درود و سلام ہو آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر جن پر اللہ نے قرآن کریم جیسی عظیم الشان کتاب اتاری۔ قرآن مجید خدا کی کتاب ہے جو انسانوں کی ہدایت و رہنمائ کے لئے اتارا گیا۔ قرآن کریم کو صحیح طور پر پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے کیونکہ خود قرآن کریم میں اللہ تعالٰی نے اس بات کا حکم دیا ہے۔
“ورتل القرآن ترتيلا” -کہ قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔
ترتیل و قرأت سے پڑھنے کے لئے تجوید سے واقفیت ضروری ہے کہ کہاں مد ہے کہاں غنہ کہاں اخفا کہاں اظہار وغیرہ۔ ایک موقع پر آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم کے تعلیم و تعلم سے وابستہ شخص کو دنیا کا بہترین شخص قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
خيركم من تعلم القرآن و علمه – تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
کورس کے فوائد و مقاصد:
- قرآن کریم کی ترویج اور اسکی نشر و اشاعت یہانتک کہ ہر مسلمان تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کرنا۔
- امت کو تجوید و قرآن کے ضروری احکام سے آگاہ کرانا۔
- قرآن کریم کم سے کم مدت میں اتنا پڑھا دینا کہ تجوید کے ہر پہلو پر بنیادی دسترس حاصل ہو جائے۔
- تجوید کے بنیادی مسائل مثلا مخارج کی ادائیگی لحن جلی لحن خفی وغیرہ کی شناخت ہو جائے۔
نوٹ – براہِ کرم نوٹ فرمائیں کہ کورس کا آغاز کم از کم 25 طلبہ کی شمولیت کی صورت میں ہی کیا جائے گا۔
نصاب
پہلا مہینہ
دس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق
دوسرا مہینہ
گیارہ سے بیس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق
تیسرا مہینہ
اکیس سے چھبیس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
کوئی بھی عام مسلمان عورت مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کورس میں شرکت کر سکتی ہے۔
- سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائس ہو اور ساتھ ہی اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
- انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا طریقہ جانتی ہو، اور بنیادی چیزیں جیسے کہ زوم یا گوگل میٹنگ میں کیسے شامل ہونا ہے یا مائیک یا ویڈیو کو کیسے آن یا بند کرنا ہے۔
- ورنہ کوئی معاون ہو جو اوپر دی گئی لوازمات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتی ہو۔
- کلاس میں حاضر رہنے اور امتحانات میں شرکت کے ساتھ ہفتہ وار کلاسوں میں شرکت کا عہد کرتی ہو۔
- کورس میں داخلہ اس کو مکمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کہ ٹرائل اور تفریح کے مقصد سے۔
اصول اور ہدایات
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- اُستازہ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران دوسرے ممبران کے ساتھ ذاتی جھگڑوں میں ملوث نہ ہوں یا ذاتی تبصرے نہ کریں۔
- کلاس کے دوران اُستازہ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- اگر آپ کلاس میں مزکور کسی بھی نکتے کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، تو براہ کرم بحث نہ کریں اس کے بجائے آپ اپنے شبہ کو دور کرنے کے لیے اُستازہ سے ذاتی گفتگو کے لئے درخواست کر سکتی ہیں۔
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 15 غیر حاضری ہوتی ہے یا مسلسل 8 دن کی غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنےاسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے
کورس میں شامل نہ ہوں! اگر۔۔۔
- اگر آپ مصروف ہیں اور باقاعدگی سے شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کورس مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
- اگر آپ صرف ٹرائل کے لیے آ رہے ہیں۔
- اگر آپ ہفتہ وار ٹیسٹ اور اسائنمنٹس میں شرکت نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ نوٹس نہیں بنا سکتے۔
- اگر آپ کے پاس مناسب انٹرنیٹ کنیکشن اور ڈیوائس نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- اُستازہ کو صرف اُستازہ یا میم کھکر ہی مخاطب کرے اس کے علاوہ دوسرے کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- سوالات چیٹ باکس میں ٹایپ کرکے یا بول کر دونوں صورتوں میں کئے جا سکتے ہیں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ شیخ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتے ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ مندرجہ ذیل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے سوال بھیج سکتے ہیں یا پھر استاذ سے اجازت لیکر براہ راست استاذ سے سوال کر سکتے ہیں۔
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
ابن طلحہ: 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیگی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
- آخری امتحان : 50 نمبرات (زبانی امتحان) اور 30 نمبرات mcq امتحان کے-
- مختلف سرگرمیاں :20 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)۔
کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 60 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ
کل مدت : 3 ماہ۔
کل ہفتے: 12 ہفتے۔
کل سیشنز: 60 سیشنز
دن : پیر تا جمعہ
کلاس کا وقت: (IST) 07:30 PM – 06:30 PM
کلاس کی زبان: اردو زبان
کلاس کی شروعات : 17 نومبر 2025
کورس فیس
داخلہ فیس (ایک مرتبہ کی ادائیگی): 499/- بھارتی روپے
نوٹ: وہ افراد جو مالی لحاظ سے حقیقی ضرورت میں ہیں، کے لیے وظائف دستیاب ہیں۔ اگر آپ کو مدد درکار ہو تو براہ کرم منتظم سے رابطہ کریں۔
فیس کی ادائیگی کے لیے منتظم سے رابطہ کریں: 9650498479 0091
مدرس / مدررسہ