جائزہ
نحمده و نصلي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ
الله رب العزت کا یہ احسان و اکرام ہے کہ اس نے ہمیں اسلام جیسی عظیم نعمت سے نوازا اور ایک ایسے عظیم الشان دستور حیات سے نوازا جسکی مثال سارے اقوام عالم کے پاس نہیں- وہ عظیم دستور ہمارے پاس قرآن مجید کی شکل میں موجود ہے- ہر مسلمان پر اس کتاب عظیم کے بہت سے حقوق ہیں جن کو پورا کرنا فرض ہے- جیسے کے اس پر ایمان لانا، اس کو سمجھنا، اس پر غور و فکر کرنا، اس کو دنیا کے کونے کونے تک پھیلانا- انھیں حقوق میں سے ایک بنیادی حق اسکی صحیح تلاوت کرنا بھی ہے-
لہذا قرآن کریم کو صحیح طور پر پڑھنا ہر مسلمان پر لازم ہے کیونکہ خود قرآن کریم میں اللہ تعالٰی نے اس بات کا حکم دیا ہے۔
“ورتل القرآن ترتيلا” – کہ قرآن کو خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھو۔ ترتیل و قرأت سے پڑھنے کے لئے تجوید سے واقفیت ضروری ہے کہ کہاں مد ہے کہاں غنہ کہاں اخفا کہاں اظہار وغیرہ۔
الله تعالٰی قرآن میں ارشاد فرماتے ہیں:
“اَلَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یَتْلُوْنَهٗ حَقَّ تِلَاوَتِهٖؕ-اُولٰٓىٕكَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖؕ-وَ مَنْ یَّكْفُرْ بِهٖ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ”
“وہ لوگ جنہیں ہم نے کتاب دی ہے تووہ اس کی تلاوت کرتے ہیں جیسا تلاوت کرنے کا حق ہے یہی لوگ اس پر ایمان رکھتے ہیں اور جو اس کا انکار کریں تو وہی نقصان اٹھانے والے ہیں۔” اس آیت سے ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ قرآن کو صحیح ادائیگی کے ساتھ ادا کریں وہ ہی اللہ تعالٰی پر ایمان رکھتے ہیں قرآن کو صحیح طریقے سے تلاوت کرنا انتہائی ضروری ہے ورنہ اسکا معنی بدل سکتا ہے جیسے لفظ (قلب) کا مطلب دل ہوتا ہے اگر ہم حرف(ق) کو صحیح ادائیگی سے نہیں کریں نگے تو وہ حرف (ک) بن جائگا لفظ (کلب) کا مطلب کتا بن جائگا تو قرآن صحیح طریقے سے تلاوت نہیں کرنے پر قرآن کا معنی دل سے کتا بن جایگا جو بہت بڑا گناہ ہے-
ایک موقع پر آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم قرآن کریم کے تعلیم و تعلم سے وابستہ شخص کو دنیا کا بہترین شخص قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:
خيركم من تعلم القرآن و علمه – تم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن کریم سیکھے اور دوسروں کو سکھائے۔
قرآن مجید کے حق تلاوت کو صحیح سے ادا کرنے کے لیے ہی یہ کورس متعارف کروایا جا رہا ہے-
کورس کے فوائد و مقاصد
- قرآن کی تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانا۔
- امت کو تجوید ضروری علم سے آگاہ کرنا۔
- افراد کو اس قابل بنانا کہ وہ قرآن میں لحن جلی کی غلطی سے بچ سکیں, بنیادی قواعد جیسے غنہ، اخفاء، مدّ کے مواقع جان سکیں اور قرآن صحیح طریقے سے پڑہ سکیں۔
نصاب
- پہلا مہینہ: دس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق - دوسرا مہینہ: گیارہ سے بیس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق - تیسرا مہینہ: اکیس سے چھبیس قواعد کی مشق
چند پارے آموختہ مشق ہر ماہ کے آخر میں 15 نمبر کا جائزہ ہوگا۔
قواعد اور اہلیت
داخلہ کا اہل کون ہے؟
- کوئی بھی عام مسلمان عورت مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ کورس میں شرکت کر سکتی ہے۔
- ہر وہ خاتون جن کو دیکھ کر قرآن مجید کا ناظرہ پڑھنا آتا ہو. (اگر آپ کو حروف کی پہچان نہیں یا ان کو ملا کر مکمل نہیں پڑھ سکتے تو آپ داخلہ نہ لیں. یہ کورس تجوید اور قرآن صحیح کرانے کا ہے ہجے سکھانے کا نہیں.)
- سمارٹ فون یا لیپ ٹاپ جیسی ڈیجیٹل ڈیوائس ہو اور ساتھ ہی اچھا انٹرنیٹ کنیکشن ہو۔
- انٹرنیٹ کا استعمال کرنے کا طریقہ جانتی ہو، اور بنیادی چیزیں جیسے کہ زوم یا گوگل میٹنگ میں کیسے شامل ہونا ہے یا مائیک یا ویڈیو کو کیسے آن یا بند کرنا ہے۔
- ورنہ کوئی معاون ہو جو اوپر دی گئی لوازمات کو پورا کرنے میں مدد کر سکتی ہو۔
- کلاس میں حاضر رہنے اور امتحانات میں شرکت کے ساتھ ہفتہ وار کلاسوں میں شرکت کا عہد کرتی ہو۔
- کورس میں داخلہ اس کو مکمل کرنے کی نیت سے ہو نہ کہ ٹرائل اور تفریح کے مقصد سے۔
اصول اور ہدایات
عمومی قواعد:
- کلاسز کے دوران متحرک رہنا۔
- استاذہ اور کلاس کے دیگر افراد کے ساتھ احترام سے پیش آنا۔
- کلاس کے دوران دوسرے ممبران کے ساتھ ذاتی جھگڑوں میں ملوث نہ ہوں یا ذاتی تبصرے نہ کریں۔
- کلاس کے دوران استاذہ کو نہ روکیں سوائے اس کے کہ بہت اہم ہو، آخری 10 منٹ میں سوالات اور جوابات لیے جائیں گے۔
- اگر آپ کلاس میں مذکور کسی بھی نکتے کو سمجھ نہیں پاتے ہیں، تو براہ کرم بحث نہ کریں اس کے بجائے آپ اپنے شبہ کو دور کرنے کے لیے استاذہ سے ذاتی گفتگو کے لئے درخواست کر سکتی ہیں۔
- قواعد نوٹ بھی کریں تاکہ بعد میں اس کو یاد کرنے میں آسانی ہو-
حاضری کی ہدایات:
- کلاس میں وقت پر حاضر ہوں، کلاس میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں پیشگی درخواست(عرضی) دیں۔
- اس کورس میں اگر آپ کی 6 غیر حاضری ہوتی ہے تو آپ کو کورس سے خارج کر دیا جائیگا۔
- کلاس شروع ہونے کے 5 منٹ بعد داخل ہونے کو تاخیر مانا جائے گا اور 3 تاخیر ایک غیر حاضری کے برابر ہوگی۔
نوٹ: ہمارے ادارے میں حاضری کو سنجیدگی سے لاگو کیا جاتا ہے۔
الیکٹرانک ڈیوائس کی ہدایات:
- کلاس کے دوران مائک کو بند رکھیں سوائے ضرورت کے۔
- اپنے اسی نام کے ساتھ کلاس روم میں داخل ہوں جس نام سے آپنے داخلہ لیا تھا۔
- کلاس میں صرف خواتین ہیں تو استاذہ آپ سے کیمرا کھولنے کے لیے کہہ سکتی ہیں-
- دوسروں کے اور اپنے پردے کا خیال کریں- کلاس کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی مرد سکرین نہ دیکھے-
کھانے پینے کی ہدایات:
کلاس کے دوران پانی کے علاوہ کھانے پینے کی اجازت نہیں ہے۔
کورس میں شامل نہ ہوں! اگر۔۔۔
- اگر آپ مصروف ہیں اور باقاعدگی سے شرکت نہیی کر سکتی ہیں۔
- اگر آپ کورس مکمل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
- اگر آپ صرف ٹرائل کے لیے آ رہی ہیں۔
- اگر آپ ہفتہ وار ٹیسٹ اور اسائنمنٹس میں شرکت نہیں کر سکتی۔
- اگر آپ نوٹس نہیں بنا سکتی۔
- اگر آپ کے پاس مناسب انٹرنیٹ کنیکشن اور ڈیوائس نہیں ہے۔
مواصلاتی ہدایات:
- ہر کلاس کے اختتام پر سوال و جواب کے لیے 10 منٹ مختص کیے جائیں گے۔
- استاذہ کو صرف صفیہ باجی کھکر ہی مخاطب کریں چاہے آپ بڑی ہوں یا چھوٹی ہوں- اس کے علاوہ دوسرے الفاظ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔
- سوالات چیٹ باکس میں ٹایپ کرکے یا بول کر دونوں صورتوں میں کئے جا سکتے ہیں۔
- اگر سوال و جواب کا سیشن 10 منٹ سے زیادہ طویل ہو جائے تو آپ استاذہ سے اجازت لیکر کلاس سے جاسکتی ہیں۔
- اگر آپ کا گزشتہ ہفتے کا کوئی سوال یا شک ہو یا کلاس کے دوران آپ کے سوال کا جواب نہ ملے تو آپ استاذہ کے نمبر اور گروپ پر پوچھ سکتی ہیں-
- سوال مختصر اور درست ہونے چاہئیں کیونکہ سوال و جواب کے سیشن کے لیے مختص وقت محدود ہے۔
کوآرڈینیٹر:
کعب ابن طلحہ: 9650498479 0091
اوقات: ہفتے کے تمام دن (IST 10:00 AM – 08:00 PM)
کوآرڈینیٹر کی مکمل کوشش رہیے گی کے آپ کا جواب جلد از جلد دیا جائیے ، سوال کی نوعیت اور وقت کی سہولت کے تحت جواب دینے میں تاخیر بھی ممکن ہے۔
نمبرات و امتحان :
- آخری امتحان : 30 نمبرات (زبانی امتحان)۔
- مختلف سرگرمیاں :70 نمبرات ( کلاس میں حاضری، کلاس میں توجہ اور شرکت، کلاس کا ہوم ورک اور مختلف اسائمنٹس وغیرہ)۔
- کورس میں کامیاب ہونے اور سارٹیفکیٹ کے حصول کے لئے 100 نمبرات میں سے کم از کم 70 نمبرات حاصل کرنا لازمی ہے۔
کورس کا دورانیہ:
کل مدت۔ تین ماہ
کل ہفتے 12 ہفتے
دن – اتوار سے جمعرات تک
وقت (IST) – 07:00 PM – 08:00 PM (IST)
کلاس کا آغاز – 01 دسمبر 2024
مطلوبہ متن اور نوٹس:
التجويد الميسر لحلقات القرآن الكريم – (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)
نورانی قاعدہ (ہردوئی والا) – (ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)
کورس فیس
اگرچہ ہمارے تمام دیگر کورسز مفت ہیں، لیکن اس مخصوص کورس کے لیے فیس ضروری ہے۔ ادارہ اساتذہ کی تنخواہوں سمیت تمام اخراجات کو ایک جاری صدقہ کے طور پر خود برداشت کرتا ہے، اور یہ فیس اس پروگرام کے تسلسل کو یقینی بناتی ہے۔ آپ کا تعاون ہمیں معیاری تعلیم کے سفر کو جاری رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
داخلہ فیس: 500/- بھارتی روپے (ایک بار ادائیگی)
براہ کرم فیس کی ادائیگی کے لیے ایڈمنسٹریٹر سے رابطہ کریں: 919650498479+